بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ امدادی كھيپ غزہ كے مظلوموں سے ہمدردی كے اظہار كے طور پر بھيجی گئی ہے۔ اردن سے اس امدادی كاروان كی روانگی كے بعد اردن كی طرف سے غزہ كی امداد كے لیے بھيجے گئے كاروانوں كی تعداد ۳۰۳ ہو چكی ہے۔ اردن كے دارالحكومت " امان" میں فلسطين سفارت خانے كے عہديدار بسام حجاوی نے اس امدادی كھيپ كی غزہ روانگی كے وقت غزہ كے مظلوموں سے ہمدردی پر ملت اور حكومت اردن كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ ملت فلسطين اس ہمدردی كو كبھی فراموش نہیں كرے گی۔
392294