ايران كی طرف سے كرغزستان میں اسلامی بينك كی تاسيس

IQNA

ايران كی طرف سے كرغزستان میں اسلامی بينك كی تاسيس

سياسی وسماجی گروپ: كرغزستان كی وزارت اقتصادی ترقی كے سيكرٹری " عزيزعلی اف" نے خبر دی ہے كہ ايران ،كرغزستان میں اسلامی بينك كی تاسيس كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " جناب عزيزعلی اف" نے كہا ہے كہ كرغزستان میں اسلامی بينك كی تاسيس كے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ايران اور كرغزستان كے نيشنل بينك كے درميان مذاكرات جاری ہیں۔ مذكورہ رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران ،جمہوریہ كرغزستان میں اسلامی بينك كی تاسيس كے لیے ايك كروڑ سے ليكر ۲ كروڑ ڈالر تك كی سرمایہ كاری كرنا چاہتا ہے۔
392434