تھائی لينڈ میں تازہ اسلام قبول كرنے والوں سے اظہار يكجہتی كے لیے جشن كا انعقاد

IQNA

تھائی لينڈ میں تازہ اسلام قبول كرنے والوں سے اظہار يكجہتی كے لیے جشن كا انعقاد

ثقافتی وسماجی گروپ: تھائی لينڈ كے دارالحكومت " بنكاك" میں تازہ اسلام قبول كرنے والوں سے يكجہتی كا اظہار كرنے كے لیے جشن منعقد ہوا جشن كی اس تقريب كا اہتمام انجمن اسلامی نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انجمن اسلامی نے كہا كہ جشن كی اس تقريب كے انعقاد كا مقصد تازہ اسلام قبول كرنے والوں اور تھائی لينڈ كے ديگر مسلمان شہريوں كے درميان اخوت، وحدت اور يكجہتی كی فضا قائم كرنا ہے۔ اس تقريب میں تھائی لينڈ كے علماء نے تازہ اسلام قبول كرنے والے افراد كو مختلف دينی احكام اور قرآن مجيد سے آشنا كيا۔ ياد رہے كہ اس تقريب میں ۸۰ سے زائد تازہ اسلام قبول كرنے والے مسلمانوں نے شركت كی۔
392061