بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كے روزنامہ " تشرين" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فيصل مقداد نے كہا، نسل پرستی، نسلی امتيازات، ناجائز تسلط اور استعمار آزادی اور مساوات سے انكار كا نام ہے۔ اور یہ عوامل ہیں كہ جن كی وجہ سے اقوام متحدہ كو بہت زيادہ چيلنجوں كا سامنا ہے۔ اور یہی عوامل داخلی اور بين الاقوامی اختلافات اور جھگڑوں كا سبب ہیں۔ انہوں نے كہا كہ نسل پرستی كے حوالے سے كانفرنسوں میں ممكن شركاء كے درميان اختلافات نظر پايا جاتا ہو ليكن یہ بات سب كومعلوم ہونی چاہیے كہ اس قسم كی كانفرنسوں كے انعقاد كا مقصد دنيا كو نسل پرستی ، تعصب اور ناجائز تسلط سے پاك كرنے كے لیے كوششیں كرنا ہوتی ہیں ۔
393138