جامعۃ المصطفی العالمیہ قم كے اساتذہ كی مجمع امام صادق (ع) لبنان كے عہديداروں سے ملاقات

IQNA

جامعۃ المصطفی العالمیہ قم كے اساتذہ كی مجمع امام صادق (ع) لبنان كے عہديداروں سے ملاقات

سياسی وسماجی گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ كے اساتذہ كے ايك وفد نے اس اسلامی مركز كے علمی گروپ كے ركن" محمد فاكر ميبدی" كی سربراہی میں مجمع امام صادق (ع) لبنان كے عہديداروں سےملاقات كی یہ مجمع انجمن آل بيت (ع) لبنان سے وابستہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انجمن آل بيت (ع) كے سربراہ اور آيت اللہ سيد " علی سيستانی " كے دفتر كے مدير " حامد الخفاف" نے ۲۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو جامعۃ المصطفی العالمیہ كے نمائندوں كو مجمع امام صادق (ع) كے مختلف شعبوں كے بارے میں بريفنگ دی اور اس مركز كی تاسيس كے مقصد سے حاضرين كو آگاہ كيا۔ جناب ميبدی نے بھی اس ملاقات میں جامعۃ المصطفی العالمیہ (قم) كی نمائندگی كرتے ہوئے اس اسلامی مركز كی سرگرميوں اور اہداف سے حاضرين كو آگاہ كيا۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے اساتذہ نے شيخ " بہادالدين عاملی" لائبريری كا بھی دورہ كيا اور اس لائبريری میں موجود آثار كو ديكھا۔
393094