بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنانی سياست دانوں اور سياسی جماعتوں نے اپنے بيانیے میں ايرانی صدر كے خطاب كے دوران بعض مغربی نمائندوں كے واك آؤٹ كی مذمت كرتے ہوئے كہا یہ ناشائستہ حركت تھی اور اس مسئلہ فلسطين كے بارے میں مغربی ممالك كی جانبداری سب پر عياں ہو گئی ہے۔ لبنانی سياست دانوں نے كہا كہ ايرانی صدر كے خطاب پر يورپی نمائندوں كے رد عمل نے ثابت كر ديا ہے كہ وہ آزادی اور مساوات كے علمبردار ہونے كے باوجود غاصب اسرائيل كے جرائم كی حمايت كرتےہیں۔
392943