بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويت كے خبررساں ادارے " كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس میں اسلامی تحريك فلسطين كے سربراہ " رائد صلاح" كے علاوہ فلسطينی اسكالرز اور مختلف ممالك كے رائٹرز اور مؤرخين شركت كر رہے ہیں۔ اس ايك روزہ كانفرنس میں مسجد الاقصی كو لاحق خطرات ، اس مسجد كا عربی اور اسلامی تشخص، اس كی تاريخ اور اسلام میں اس كی اہميت جيسے موضوعات پر گفتگو كی جائے گی۔
393939