جنيوا میں ايران كا مؤقف درحقيقت امام خمينی (رح) كے رہنما اصولوں پر عمل ہے: علامہ فضل اللہ

IQNA

جنيوا میں ايران كا مؤقف درحقيقت امام خمينی (رح) كے رہنما اصولوں پر عمل ہے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے شيعوں كے مرجع علامہ سيد " محمد حسين فضل اللہ " نے گزشتہ روز بيروت میں نماز جمعہ كے خطبوں میں خطاب كرتے ہوئے جنيوا كانفرنس میں ايرانی صدر كے زبردست مؤقف كو امام خمينی (رح) كے رہنما اصولوں پر عمل سے تعبير كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے بيروت میں مسجد " امامين حسنين" میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جنيوا میں نسل پرستی كے حوالے سے كانفرنس میں ايرانی صدر " محمود احمدی نژاد" كا خطاب مسئلہ فلسطين كے متعلق امام خمينی (رح) كے مؤقف كی ترجمانی تھا۔ علامہ فضل اللہ نے ايران كی صہيونيت مخالف سياست كی حمايت نہ كرنے پر عرب ممالك پر نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا كہ ملت فلسطين كے خلاف اسرائيل كے نسل پرستانہ اقدامات كی پوری دنيا كو مذمت كرنی چاہیے اور ان نسل پرستانہ اقدامات كو بين الاقوامی محافل میں بيان كرنا چاہیے۔ انہوں نے آخر میں تاكيد كی كہ اسلامی اور عرب دنيا كو مسئلہ فلسطين كو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے بلكہ مسئلہ فلسطين كی مكمل حمايت كرنا چاہیے۔
393832