مدينہ منورہ میں ائمہ (ع) كی قبور كے سامنے سے ركاوٹوں كو ہٹا ديا گيا ہے

IQNA

مدينہ منورہ میں ائمہ (ع) كی قبور كے سامنے سے ركاوٹوں كو ہٹا ديا گيا ہے

سماجی گروپ: ۲۳ اپريل ۲۰۰۹ء كو قبرستان بقيع میں آئمہ طاہرين كی قبور كے اطراف سے ركاوٹوں كو ہٹا ديا گيا ہے۔
ادارہ حج و زيارات كے شعبہ تعلقات عامہ كے انچارج عبداللہ نصيری نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادارہ حج و زيارات كے نمائندوں اور مدينہ منورہ كے سركاری عہديداروں كے درميان ملاقات كے بعد بقيع میں آئمہ طاہرين كی قبور كے اطراف سے ركاوٹوں كو ہٹا ديا گيا ہے۔ عبداللہ نصيری نے مزيد كہا كہ مدينہ كے سركاری عہديداروں سے مذاكرات كے دوران ہمارے نمائندوں نے اصرار كيا كہ ہمارے زائرين كا مدينہ جانے كا ايك مقصد بقيع میں آئمہ معصومين كی قبور كی زيارت ہے اور ان ركاوٹوں كی وجہ سے وہ بہت زيادہ تشويش میں ہیں۔ جناب نصيری نے كہا كہ مدينہ منورہ میں آئمہ كی قبور سے گنبد كو ہٹائے جانے كے بعد گزشتہ ۸۰ سال میں اس قسم كا یہ پہلا واقعہ ہے۔
393552