تھائی لينڈ میں مسيحی يونيورسٹی نے تدريس كے لیے مسلمان ليكچرار كی درخواست كو قبول نہیں كيا

IQNA

تھائی لينڈ میں مسيحی يونيورسٹی نے تدريس كے لیے مسلمان ليكچرار كی درخواست كو قبول نہیں كيا

ثقافتی وسماجی گروپ: تھائی لينڈ میں مسيحی يونيورسٹی كی انتظامیہ نے اس يونيورسٹی میں ليكچرار كے لیے مسلمان پروفيسر كی درخواست مسترد كر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كی مسلمان ليكچرار " رشيدہ" نے مذكورہ يونيورسٹی كی طرف سے منفی جواب موصول ہونے پر تھائی لينڈ كی وزارت تعليم میں شكايت كی ہے۔ انہوں نے اس شكايت میں ذكر كيا ہے كہ تمام تعليمی اداروں میں مسلمانوں او غير مسلمانوں كو تدريس كے مساوی مواقع ملنے چاہيئں۔ مذكورہ يونيورسٹی نے اپنے اس اقدام كی وجہ سے بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ چونكہ یہ يونيورسٹی مسيحيوں سے متعلق ہے اس لیے مسلمان پروفيسر كی اس يونيورسٹی میں گنجائش نہیں ہے۔
391369