استنبول میں احمدی نژاد كے نسل پرستی مخالف مؤقف كی حمايت

IQNA

استنبول میں احمدی نژاد كے نسل پرستی مخالف مؤقف كی حمايت

سياسی وسماجی گروپ: ۲۲ اپريل ۲۰۰۹ء كو تركی كے شہر استنبول میں انقلاب اسلامی ايران كے حامی مسلمانوں نے اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے سامنے جمع ہو كر جنيوا كانفرنس میں احمدی نژاد كے مؤقف كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق استنبول میں ايرانی قونصل خانہ كے سامنے جمع ہونے والے افراد نے فلسطين كا جھنڈا اور ايرانی صدر كی تصاوير اپنے ہاتھوں میں اٹھا ركھی تھیں۔ انہوں نے فلسطين میں اسرائيلی جارحيت او نسل پرستی كے بارے میں امريكہ اور مغربی دنيا كے مؤقف كی مذمت كی اور فلسطين كے بارے میں ايران كے مؤقف اور جنيوا كانفرنس میں ايرانی صدر ڈاكٹر احمدی نژاد كے خطاب كی حمايت كی۔ ان افراد نے آخر میں ايرانی صدر ڈاكٹر احمدی نژاد سے اظہار تشكر كے طور پر استنبول میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے دروازے كے سامنے پھولوں كا گلدستہ ركھا۔
393100