ادارہ آيسسكو كی طرف سےعراق میں دہشت گردی كی مذمت

IQNA

ادارہ آيسسكو كی طرف سےعراق میں دہشت گردی كی مذمت

بين الاقوامی گروپ: ادارہ آيسسكو نے امام موسی كاظم علیہ السلام كے حرم كے اطراف میں دہشت گردی كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ادارے نے اپنے بيانیے میں درگاہ امام موسی كاظم علیہ السلام میں دوبم دھماكوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے (كہ جن میں ۶۰ افراد شہيد اور ۱۲۵ زخمی ہوئے ہیں) كہا ہے كہ یہ حملے اسلام كے خلاف حملے ہیں كيونكہ ايك مسلمان، دوسرے مسلمان بھائی (خواہ وہ سنی ہو يا شيعہ) پر ہرگز ايسے حملے نہیں كر سكتا۔ ادارہ آيسسكو نے اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ اس طرح كے حملے كرنے والے افراد مسلمانوں كے دشمن ہیں جو عراق كے امن وامان كو تباہ كرنا چاہتے ہیں۔ ادارہ آيسسكو نے اسلامی دنيا سے اپيل كی ہے كہ وہ دہشت گردی كے خلاف عراق كی حمايت كریں اور عراق میں امن و امان كی بقاء كے لیے اس قسم كے اقدامات كی مذمت كریں۔ ياد رہے كہ كاظمين كے بم دھماكوں میں ۵ ايرانی شہيد اور ۲۸ زخمی ہوئے ہیں۔
394013