تھائی لينڈ میں شيعہ مبلغين كا اجلاس

IQNA

تھائی لينڈ میں شيعہ مبلغين كا اجلاس

ثقافتی وسماجی گروپ: تھائی لينڈ كے شہر " Nakhon Si Thammarat" میں اہل بيت (ع) اكیڈمی كی كوششوں سے مدرسہ "المہدی" میں تھائی لينڈ كے شيعہ مبلغين كا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس ۲۴ اپريل ۲۰۰۹ء كو منعقد ہوا جس میں تھائی لينڈ كے ۱۰۰ سے زائد شيعہ مبلغين نے شركت كی۔ اس اجلاس میں مدرسہ المہدی كے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمين " سيد سليمان حسينی" نے مبلغين كے سوالات كے جوابات دیے اور ان كی مشكلات كا جائزہ ليا۔
392227