جامعۃ المصطفی العالمیہ كے اساتذہ كی آيت اللہ قبلان سے ملاقات

IQNA

جامعۃ المصطفی العالمیہ كے اساتذہ كی آيت اللہ قبلان سے ملاقات

سياسی وسماجی گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ كے اساتذہ كے ايك وفد نے لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ عبدالاميرقبلان سےملاقات كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ كے اساتذہ نےجامعۃ المصطفی العالمیہ میں شعبہ تعليم كے انچارج " عبدالمہدی" كی سربراہی میں آيت اللہ قبلان سے ملاقات كی اور مختلف دينی امور پر تبادلہ خيال كيا۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے اساتذہ كے اس وفد نے آيت اللہ قبلان كو اس جامعہ كے تعليمی نظام سے آگاہ كيا اور آيت اللہ قبلان كی مذہبی خدمات كی قدردانی كی۔ آيت اللہ قبلان نے بھی اس وفد كا خير مقدم كرتے ہوئے كہا كہ یہ آپ كا دوسرا وطن ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ لبنان كے ايران كے ساتھ بہت گہرے تاريخی روابط ہیں اور یہ روابط علمی ،ثقافتی اور دينی تعاون پر استوار ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ايران دينی معارف كی نشرواشاعت كا بڑا اہم مركز ہے اور ايران سے بہت زيادہ دانشوروں نے دينی تربيت حاصل كی ہے۔
394251