Oic كی طرف سے كاظمين میں دہشت گردی كے حملوں كی مذمت

IQNA

Oic كی طرف سے كاظمين میں دہشت گردی كے حملوں كی مذمت

بين الاقوامی گروپ: oic نے گزشتہ روز اپنے بيانیےمیں امام موسی كاظم (ع) كے حرم میں دہشت گردی كے حملوں كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic كے سربراہ جناب اكمل الدين احسان اوغلو نے اس بيانیے میں حكومت عراق اور عراقی عوام سے اس سانحے میں بے گناہ افراد كے شہادت پر ہمدردی كا اظہار كرتے ہوئے زخميوں كی جلد صحت يابی كے لیے دعا كی ہے۔ انہوں نے ان حملوں میں ايرانيوں كی شہادت پر ايرانی حكام اور عوام كو تسليت پيش كی ہے اور عراقی حكومت سے درخواست كی ہے وہ ملك میں امن وامان كے قيام كے لیے پہلے سے زيادہ كوششیں كرے۔
394552