عراق میں شيعوں كے قتل كا مقصد مكتب تشيع كو كمزور كرنا ہے

IQNA

عراق میں شيعوں كے قتل كا مقصد مكتب تشيع كو كمزور كرنا ہے

سياسی وسماجی گروپ: اردبيل كے امام جمعہ نے عراق میں اہل تشيع كے قتل كا مقصد شيعہ مكتب كو كمزور كرنا قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"كی رپورٹ كے مطابق اردبيل كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين " سيد حسن عاملی" نے لوگوں كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہر روز دنيا كے كسی نہ كسی گوشے میں مسلمانوں كو ظلم وتشدد كا نشانہ بنايا جا رہا ہے ۔ ان غير انسانی اقدامات كا مقصد صرف شيعہ مكتب كو كمزور كرنا ہے۔ انہوں نے عراق میں ۵۰ سے زائد زائرين كی شہادت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس غير انسانی حركت كے پيچھے سعودی عرب كا مخفی ہاتھ موجود ہے۔ انہوں نے جنيوا میں ايرانی صدر كے جرأت مندانہ خطاب كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ بے گناہ انسانوں كا قتل اور قوم یہود كو افضل سمجھنا ہی نسل پرستی ہے۔انہوں نے اپنے خطاب كے آخر میں كہا كہ مسلمانوں كی زيادہ سے زيادہ وحدت اور يكجہتی ہی ان غير انسانی اقدامات كا راستہ روك سكتی ہے۔
394571