گيمبيا میں ميلاد حضرت زينب (س) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

گيمبيا میں ميلاد حضرت زينب (س) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

فكرونظر گروپ: ۳۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو گيمبيا میں ايرانی قونصل خانہ كی كوششوں سے شہر"لوزاكا" میں جشن ميلاد حضرت زينب (س) منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جشن كی اس تقريب میں انجمن حضرت زہراء (س) كی ركن خاتون حضرت زينب (س) كی زندگی پرعربی زبان میں آرٹيكل پيش كریں گی جبكہ اسی انجمن كی ايك اور ركن خاتون مذكورہ موضوع پرانگريزی زبان میں اپنا مقالہ پڑھیں گی۔ گيمبيا میں ايرانی قونصل خانہ كے انچارج " محمد اسدی موحد " جشن كی اس تقريب میں" پيغام كربلا كے منتقل كرنے میں حضرت زينب (س) كا كردار" كے موضوع پر خطاب كریں گے۔ ياد رہے كہ اس مناسبت سے گيمبيا كے كچھ دوسرے شہروں میں بھی جشن منعقد كیے جائیں گے۔
394858