مسجد الاقصی كا دفاع خانہ كعبہ كے دفاع كی طرح ہونا چاہیے

IQNA

مسجد الاقصی كا دفاع خانہ كعبہ كے دفاع كی طرح ہونا چاہیے

سياسی وسماجی گروپ: تركی كی ويلفيئر انجمن كے سربراہ " فہمی بولنت" نے دنيائے اسلام میں مسجد الاقصی كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس مسجد كا دفاع خانہ كعبہ كے دفاع كی مانند ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " فہمی بولنت" نے كہا كہ مسجد الاقصی كا مسئلہ تمام مسلمانوں سے مربوط ہے اور اس مسجد كی صورت حال پرعدم توجہ ايمان میں كمزوری كی علامت ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ تمام مسلمانوں كو اس مقدس مسجد كے دفاع كے لیے آمادہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے آخر میں مسجد الاقصی میں اسرائيلی اقدامات كا حوالہ ديتے ہوئے اس مسجد كو لاحق خطرات سے مسلمانوں كومتنبہ كيا۔
395519