بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر ماہنشان كے ادارہ اسلامی تبليغات كے انچارج حجت الاسلام " عباسی" نے ۲۶ اپريل ۲۰۰۹ء كو دیہی آبادی ابراہيم آباد میں ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ تمام مسلمان پيغمبراسلام (ص) اور ان كے اہل بيت (ع) سے محبت كرتے ہیں اوراس محبت اہل بيت (ع) كو مسلمانوں كے درميان وحدت كا محورقرارپانا چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ لوگوں كو اہل بيت (ع) كی معرفت ہونی چاہیے تاكہ اہل بيت (ع) كو اسوہ قرار ديتے ہوئے اسلامی وحدت كے لیے كوشش كریں۔ حجت الاسلام " عباسی" نے كہا كہ وحدت كا دوسرا عامل مسلمانوں كا دشمن كی دسيسہ كاريوں سے واقف رہنا ہے۔
395397