بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے نيوزايجنسی " ترند" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر باكو كے علاقہ " يا سامال" میں " دينی جمعيت " نامی انجمن كے وكيل " مختار مصطفی اف" نے كہا ہے كہ باكو كی بلدیہ كے كا ركن اس مسجد كو منہدم كررہے ہیں۔ مختار مصطفی اف نے مزيد كہا كہ مسجد كے انہدام كا كام شروع كرنے سے پہلے " جمعيت دينی"كے سربراہ " ميروالہ موسوم اف"كو سيكورٹی فورسز نے گرفتاركرليا ہے اور اب تك ان كےساتھ ملاقات كی بھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت كی طرف سے نيا فيصلہ آنے سے پہلے اس مسجد كے انہدام كو غير قانونی اقدام قرارديا ہے۔ ياد رہے كہ گزشتہ سال ۲۸ نومبر كو باكو كی عدالت نے غير قانونی تعمير كے بہانے اس مسجد كے انہدام كا فيصلہ صادر كيا تھا۔ مذكورہ مسجد كی انتظامیہ نے عدالت میں اس فيصلے پر نظر ثانی كی اپيل دائر كر ركھی تھی۔
395697