ايران سے رابطہ افريقی شيعوں كی اہم ترين ضرورت ہے

IQNA

ايران سے رابطہ افريقی شيعوں كی اہم ترين ضرورت ہے

ثقافت و آرٹ گروپ: چند افريقی ممالك كے چھ افراد پر مشتمل ايك وفد نے قم میں تحقيقاتی سنٹر " مہدويت " كا دورہ كيا اور اس سنٹر كے عہديداروں سے ملاقات كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس وفد كے سربراہ " عيسی تورہ" كہ جوجنوب سينگال میں اہل تشيع كے امام جمعہ بھی ہیں نے كہا كہ ہمیں ايران سے روابط كی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے كہا كہ یہ روابط ہمارے لیے بہت مفيد ہیں اور افريقہ كے شيعہ ايران سے روابط كے خواہش مند ہیں۔ " مہدويت سنٹر" كے عہديدار حجت الاسلام والمسلمين " سيد اسد اللہ آوايی" نے اس وفد كا خير مقدم كيا اور كہا كہ ہم بھی افريقہ كے علماء اور دانشوروں كے ساتھ روابط كے خواہش مند ہیں۔
396171