شہيد مطہری(رہ) كی شخصيت كے حوالے سے مدرسہ امام خمينی (رح) قم میں سيمينار كا انعقاد

IQNA

شہيد مطہری(رہ) كی شخصيت كے حوالے سے مدرسہ امام خمينی (رح) قم میں سيمينار كا انعقاد

ثقافت و آرٹ گروپ: ۳۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو مدرسہ امام خمينی (رح) قم میں شہيد مطہری كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كو اجاگر كرنے كی غرض سے ايك سيمينارمنعقد ہو گا جس میں ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر " علی لاريجانی" خطاب كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ میں تحقيقاتی امور كے معاون حجت الاسلام والمسلمين " محمد جعفر علمی" نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ سيمينار ۳۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو ۱۰بجے سے ايك بجے تك مدرسہ امام خمينی (رح) میں منعقد ہو گا۔ حجت الاسلام علمی نے كہا كہ اس سيمينار میں ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی خطاب كریں گے اور طلباء شہيد مطہری كی شخصيت پر آرٹيكلز پيش كریں گے۔ انہوں نے كہا كہ اس سيمينار میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كی طرف سے شہيد مطہری كے نظريات و افكار كے بارے میں شائع شدہ آثار كی نمائش كا بھی بند وبست كيا جائے گا۔
396236