بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " القائم" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اقدام پر بلغاریہ كے مسلم حلقوں میں شديد غم وغصہ پايا جاتا ہے۔ بلغاریہ كے مفتی "مصطفی عليش حاجی" نے اس اقدام پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ یہ فيصلہ غير اخلاقی حركت ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس شہر میں مسجد كی تعمير كی اجازت اس لیے دی گئی تھی كہ یہاں پر مسلمانوں كی عبادت كے لیے كوئی مسجد نہیں تھی جبكہ یہاں پر مسلمان بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ انہون نے تمام سياسی جماعتوں سے درخواست كی ہے كہ وہ انتخابی مہم میں ايسے پروگراموں كا اعلان كریں جن میں بلغاریہ كے تمام اديان كے مصالح اور مفاسد كو مد نظر ركھا گيا ہو۔
394236