ملائيشيا میں اسلامی اقتصاد كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا اختتام

IQNA

ملائيشيا میں اسلامی اقتصاد كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا اختتام

سياسی وسماجی گروپ: گزشتہ روز ۲۹ اپريل ۲۰۰۹ء كو ملائيشيا كے دارالحكومت " كوالالمپور" میں اسلامی اقتصاد كے موضوع پر سيمينار اختتام پذير ہو چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے امارات كے سركاری خبررساں ادارے " وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس انٹرنيشنل سيمينار میں " oic" كے ممبر ممالك كی معاشی صورت حال اور ان ممالك كے درميان پائيدار اقتصادی تعاون كے طريقہ كار پر بحث وگفتگو ہوئی۔ oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" نے اس سيمينار میں oic" كے ممبر ممالك كو تاكيد كی كہ وہ موجودہ اقتصادی بحران كا ساتھ مقابلے كے لیے مشتركہ پاليسی وضع كریں۔
397098