بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " oic" كی ويب سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب " احسان اوغلو" نے كہا كہ " oic" كے ممبر ممالك كو اقتصادی اور تجارتی امور میں باہمی تعاون كو استحكام دينا چاہیے اور دنيا كے موجودہ اقتصادی بحران سے نمٹنے كے لیے مل كر چلنا چاہیے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا كے موجودہ اقتصادی بحران نے دنيا كی اقتصادی صورت حال پر منفی اثرات مرتب كیے ہیں۔ ليكن یہ " oic " كے ممبر ممالك كے لیے اقتصادی اور تجارتی باہمی تعاون میں بہترين فرصت بھی ہے۔
397079