تعليمی و تحقيقی امام خمينی (رح) انسٹیٹيوٹ میں شہيد مطہری كی برسی كے حوالے سے ايك تقريب كا انعقاد

IQNA

تعليمی و تحقيقی امام خمينی (رح) انسٹیٹيوٹ میں شہيد مطہری كی برسی كے حوالے سے ايك تقريب كا انعقاد

اعزازی گروپ/ سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: شہيد آيت اللہ مطہری كو خراج تحسين پيش كرنے كی غرض سے تعليمی وتحقيقی امام خمينی (رح) انسٹیٹيوٹ قم میں ۴ مئی ۲۰۰۹ء كو ايك تقريب منعقد ہو گی جس میں آيت اللہ مصباح يزدی خطاب كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب كا آغاز ساڑھے پانچ بجے تعليمی وتحقيقی امام خمينی (رح) انسٹیٹيوٹ كے آڈیٹوريم میں ہو گا۔ "يوم استاد" كی مناسبت سے اس تقريب میں آئیڈيل اساتذہ كی قدردانی كی جائے گی۔ اس كے علاوہ اس تقريب میں اس ادارے كے فارغ التحصيل ممتاز طلباء كی بھی عزت افزائی كی جائے گی۔
396501