اقوام متحدہ اسرائيلی سياست كے راستے پر گامزن: حزب اللہ

IQNA

اقوام متحدہ اسرائيلی سياست كے راستے پر گامزن: حزب اللہ

سياسی وسماجی گروپ: جنوب لنبان كے علاقہ مرجعيون سے لبنانی انتخابات قومی اسمبلی میں حزب اللہ كے اميد وار " علی فياض" نے اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری " بان كی مون" كے حزب اللہ مخالف مؤقف پر كڑی نكتی چينی كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ اسرائيل كی سياست كو ليكر آگے چل رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان كی طرف سے مظلوم فلسطينيوں كی حمايت پر اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری " بان كی مون" كے رد عمل پر " علی فياض" نے شديد نكتہ چينی كی ہے۔ فياض نے مزيد كہا كہ اقوام متحدہ اسرائيلی جرائم پر پردہ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری بان كی مون پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ كا جنرل سيكرٹری اسرائيل كا حامی ہے۔ وہ بجائے اس كے كہ اسرائيلی جرائم كی مذمت كرے اسرائيلی سياست كو لے كرآگے چل رہا ہے۔
396926