بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارے " الآن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سيد حسن نصر اللہ نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں (جسے المنار ٹی وی چينل نے براہ راست شائع كيا) كہا كہ ان الزامات میں عرب اور مغربی ممالك مصر كی پشت پر تھے ليكن انہیں اپنے مقاصد میں ناكامی ہوئی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہمارا مقصد مصر كے امن و امان میں خلل ڈالنا نہیں تھا بلكہ ہمارا مقصد فلسطينی بھائيوں كی مدد كرنا تھا۔ انہوں نے حزب اللہ كی طرف سے فلسطينيوں كی مدد پر مصر كے صدر " حسنی مبارك" كی ناراضگی كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ مجھے توقع تھی كہ مصر، حزب اللہ كی طرف سے فلسطين كے مظلوم بچوں اور عورتوں كی حمايت پر برہمی كے بجائے فلسطين میں بے جرم انسانوں كے قتل عام پرغم وغصے كا اظہار كرے گا ۔ انہوں نے آخر میں كہا كيا حزب اللہ پر الزامات عائد كرنے كی وجہ سے مصر كو علاقائی اور بين الاقوامی سطح پر بہت بڑا مقام حاصل ہوا ہے؟ كيا ان الزامات كی وجہ سے حزب اللہ كا چہرہ مسخ ہوا ہے؟ ہرگز ايسا نہیں ہے بلكہ مصر كو نہ صرف اپنے مقاصد میں كاميابی حاصل نہیں ہوئی ہے بلكہ ان الزامات كی وجہ سے مصر دنيا میں رسوا ہوا ہے۔
398005