امريكہ اپنی سابقہ سياست پر عمل پيرا ہے: علامہ فضل اللہ

IQNA

امريكہ اپنی سابقہ سياست پر عمل پيرا ہے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے شيعہ مرجع " محمد حسين فضل اللہ " نے گزشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں نمازيوں سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ امريكہ كے جديد وعدے سابقہ سياست سے زيادہ مختلف نہیں ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی" الان" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ فضل اللہ نے كہا كہ امريكہ كی وزير خارجہ " ہيلری كلنٹن " اور " كونڈو ليزارائس" كی سياست میں كوئی فرق نہیں ہے اور امريكہ اب بھی سابقہ سياست پر عمل پيرا ہے۔ انہوں نے كہا كہ امريكہ لبنان كےانتخابات میں مداخلت كر رہا ہے اور ان انتخابات میں اپنے مذموم مقاصد كو حاصل كرنے كے لیے لاكھوں امريكی ڈالر خرچ كر رہا ہے ليكن لبنان كی ڈيموكريسی كسی غير ملكی عمل دخل كو قبول نہیں كرتی بلكہ ملت لبنان كی امنگوں پر عمل كرتے ہوئے ملك كے وقار اور عزت میں اضافہ كرے گی۔ علامہ فضل اللہ نے آخر میں تمام لبنانی شہريوں سے اپيل كی ہے كہ وہ قومی وحدت كی حفاظت كریں اور اشتعال انگيز باتوں پر كان نہ دھریں۔
397956