تبريز يونيورسٹی میں اسلامی علوم كے پروفيسر حجت الاسلام " محمد خدائی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے علوم قرآنی كے فروغ میں شہيد مطہری كی خدمات كو بيان كيا ہے۔ حجت الاسلام خدائی نے كہا كہ شہيد مطہری نے قرآن مجيد كی متعدد سورتوں كی تفاسير لكھی ہیں جن كا مطالعہ كرنے سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ كس قدرعلوم قرآنی میں ماہر تھے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ شہيد مطہری نے اپنی زندگی میں قرآن كا دفاع كيا اور جن لوگوں نے شہيد مطہری كو شہيد كيا وہ درحقيقت قرآن اور اسلام كے دشمن تھے۔
398335