اردن میں قيديوں كے لئے مذہبی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

اردن میں قيديوں كے لئے مذہبی كلاسوں كا انعقاد

ثقافتی وسماجی گروپ: اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے خبر دی ہے كہ دينی مركز اصلاح و تربيت میں احكام اور دينی مسائل كے موضوع پركلاسوں كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور اور مركز اصلاح و تربيت نے باہمی تعاون سے قيديوں كی تربيت كے لیے ان كلاسوں كا اہتمام كيا ہے۔ یہ كلاسیں جون ۲۰۰۹ء كے اختتام تك جاری رہیں گی جن میں قيديوں كو اسلامی احكام اور زندگی بسر كرنے كے اصولوں كی تعليم دی جائے گی۔ ياد رہے كہ اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے ان كلاسوں كے لئے نامور مبلغين كی خدمات حاصل كر لیں ہیں۔
398296