تركی میں علمی ترقی مسلمانوں كی مرہون منت ہے

IQNA

تركی میں علمی ترقی مسلمانوں كی مرہون منت ہے

ثقافتی و سماجی گروپ: قاہرہ يونيورسٹی میں تاريخ كے پروفيسر" طارق عبدالجليل" نے تركی میں علمی ترقی كو مسلمانوں كی مرہون منت قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " اخبار العالم" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ طارق عبدالجليل نے مصر كے سیٹلائٹ چينل " الحافظ" میں " ہر جگہ قرآن" كے موضوع پر ايك پروگرام میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ تركی مشرقی اور مغربی دنيا كے درميان واقع ہونے كی وجہ سے اسلامی تمدن كے احياء میں اہم كردار ادا كر سكتا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ تركی میں مسلمانوں نے حصول علم كے لئے بڑی جانفشانی سے كام ليا۔ یہ كہا جا سكتا ہے كہ تركی كی علمی ترقی میں مسلمانوں نے اہم كردار ادا كيا ہے۔ ياد رہے كہ اس سلسلے میں " سليمان حلمی" اور " بديع الزمان سعيد نورسی" نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
399024