دين اسلام ،البانیہ كا سب سے بڑا دين ہے

IQNA

دين اسلام ،البانیہ كا سب سے بڑا دين ہے

سياسی وسماجی گروپ: البانیہ میں دين اسلام سب سے بڑے دين كے طور پر سامنے آيا ہے۔ اس ملك كے ۷۵ فيصد باشندے مسلمان ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے صوت العراق سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ البانیہ كی3.1 ميلين آبادی میں مسلمانوں كی شرح 2.2 ملين ہے۔ البانیہ میں مسلمانوں كی آبادی كے تناسب كو بعض ۷۰ فيصد جبكہ بعض ۷۵ فيصد بيان كرتے ہیں۔ البانیہ میں مسلمانوں كی اس آبادی میں اہل تشيع كی شرح ۲۵ فيصد ہے۔ مسلمانوں كے بعد البانیہ میں بڑی آبادی عيسائيوں پر مشتمل ہے۔ البانیہ كے مسلمان كوزوو، مقدونیہ اور بعض يورپی ممالك میں بھی آباد ہیں۔
399804