خبر رساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ اردو كی رپورٹ كے مطابق سورہ يونيورسٹی" كی جانب سے «انتظار صبح» كے عنوان سے دوسرے فيسٹيول كا انعقاد ہورہا ہے جس كا موضوع «امام موعود علیہ السلام» ہے.اس فيسٹيول كے لئے مندرجہ ذيل موضوعات پر ڈرامہ لكھنے يا پوسٹر ڈيزائن كرنے كی دعوت دی گئی ہے: 1- شہادت اور انتظار 2- اديان اور انتظار 3- كعبہ منتظر ہے 4- نوجوان اور انتظار 5- ايك شہر انتظار كے لئے 6- انتظار ميرے افكار میں
فيسٹيول «انتظار صبح» «سورہ يونيورسٹی» كی جانب سے «انتظار صبح» كے عنوان سے دوسرے فيسٹيول كا انعقاد ہورہا ہے جس كا موضوع «امام موعود علیہ السلام» ہے.اس فيسٹيول كے لئے مندرجہ ذيل موضوعات پر ڈرامہ لكھنے يا پوسٹر ڈيزائن كرنے كی دعوت دی گئی ہے: 1- شہادت اور انتظار 2- اديان اور انتظار 3- كعبہ منتظر ہے 4- نوجوان اور انتظار 5- ايك شہر انتظار كے لئے 6- انتظار ميرے افكار میں فيسٹيول كے اہداف و مقاصد: مہدويت و انتظار كی تشريح و ارتقاء۔ ثقافتی و فنی روشوں سے استفادہ كرتے ہوئے عالم انسانيت كے نجات دہندہ كے ظہور كے لئے راہ فراہم كرنا۔ مہدويت كے سلسلے میں فنی و ثقافتی فن پاروں كی تخليق اور انہیں عالمی سطح پر متعارف كرانا۔ مہدويت و انتظار كے سلسلے میں تخليقی صلاحيتوں اور طالبعلم فنكاروں كی تخليقات كی حوصلہ افزائی۔ كميت كے لحاظ سے دينی اور اسلامی اقدار پر مبنی فنی عناوين و مضامين كا ارتقاء۔ فنی عنوانات: پوسٹر ڈيزائننگ: سائز 70*50 سينٹی میٹر؛ فارمیٹ TIFF-CMYK ، كيفيت dpi :300 پوسٹر میں فيسٹيول كے عنوان كا اندراج ضروری ہے. ڈرامہ نويسی: ڈرامہ 40 منٹ كا ہونا چاہئے. تخليقات كے عام ضوابط: شركاء زيادہ سے زيادہ اپنی پانچ تخليقات بھيج سكتے ہیں. تخليقات info@entezaresobh.ir پر ارسال كرنا ضروری ہے. تخليقات كی تمام خصوصيات ارسال كرنا لازمی ہے. موصولہ تخليقات كو نمائش میں ركھا جائے گا. تمام تخليقات صبح روشن كی ويب سائٹ پر دكھائی جائیں گی. منتخب شدہ تخليقات كتاب كی صورت میں شائع كی جائیں گی. تمام شركاء كو فيسٹيول میں شركت كا سرٹيفيكٹ ديا جائے گا. ڈرامہ نويسی اور پوسٹرز كے مقابلوں كے انعامات: پہلا انعام : مبلغ 5 لاكھ تومان. دوسرا انعام : مبلغ 3 لاكھ 50 ہزار تومان. تيسرا انعام : مبلغ 2 لاكھ تومان . چوتھا انعام: 1 لاكھ تومان۔ پانچواں انعام: كتابوں كا مجموعہ. حوصلہ افزائی كے لائق 12 افراد كو بھی انعامات سے نوازا جائے گا. بين الاقوامی شعبے میں انعامات جيتنے والوں كے ممالك كی كرنسی میں ادا كئے جائیں گے. ٹائم ٹيبل: تخليقات كے ارسال كی آخری تاريخ: 10 جون 2009. افتتاحی تقريب اور منتخب تخليقات كی نمائش: 5 جولائی 2009 بمطابق ايام ميلاد اميرالمؤمنين علی علیہ السلام. اختتامی تقريبات اور منتخب افراد كی حوصلہ افزائی: 3 اگست 2009 بمطابق ولادت با سعادت حضرت علی اكبر (ع) - يوم نوجوانان. خصوصيات: نام : والد كا نام : تاريخ پيدائش: پاسپورٹ نمبر: يونيورسٹی / انسٹٹيوٹ : پيشہ: پتہ (پوسٹل): رابطہ ٹيلی فون (اگر ايران میں بھی آپ كا كوئی رابطہ فون نمبر ہے تو تحرير فرمائیں): ايميل ایڈريس تخليق كا عنوان: سيكریٹری ایٹ كا پتہ: Tehran- Azadi Avenue - Between Khosh Road & Azerbaijan Road - Corner of Kamyaran Street - Sorah Higher Education Institute Office of Sobh-e Roshan Group - 6th Security. Tel: +982166876932 E-MAIL: info@entezaresobh.ir http://abna.ir http://entezaresobh.ir