" اسلام میں صلح كا پيغام" كے موضوع پر شام میں انٹرنيشنل سيمينار كا انعقاد

IQNA

" اسلام میں صلح كا پيغام" كے موضوع پر شام میں انٹرنيشنل سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: شام كی وزارت اوقاف كی كوششوں سے اس سال جون میں شام كے دارالحكومت دمشق میں " اسلام میں صلح كا پيغام" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے شام كے اخبار " تشرين" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے وزير اوقاف " محمد عبدالستار السيد" نے ۳ مئی ۲۰۰۹ء كو ايك نشست میں اس سيمينار كے انعقاد كی خبر دی ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد میں دمشق میں برطانیہ كا سفارت خانہ بھی تعاون كرے گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام اور دنيائے مغرب كے درميان نشستوں كا انعقاد ضروری ہے تاكہ اسلام كی حقيقت سے نا واقف مغربيوں كو دين اسلام سے آگاہ كيا جا سكے۔
399590