سری لنكن ٹی وی سے اسلامی جمہوریہ ايران كی ماہانہ نشريات كا آغاز

IQNA

سری لنكن ٹی وی سے اسلامی جمہوریہ ايران كی ماہانہ نشريات كا آغاز

سياسی وسماجی گروپ: سری لنكا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر اور اس ملك كے سركاری ٹی وی كے درميان مذاكرات كے بعد سری لنكا كے سركاری ٹی وی سے ايران كا پروگرام "پيام" نشر ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا " كی رپورٹ كے مطابق ايران كلچرل سنٹر اور سری لنكا كے سركاری ٹی وی كے درميان طے پائے جانے والے سمجھوتے كے مطابق ايرانی تہذيب و تمدن كے تعارف كے لئے سری لنكا كے سركاری ٹی وی سے ايران كا پروگرام "پيام" نشر ہو گا۔ "پيام" نامی اس پروگرام میں اسلامی انقلاب اور اس كی كاميابيوں كو سری لنكن ٹی وی پر دكھايا جائے گا۔
400340