عرب ممالك مسلسل غزہ محاصرہ كے ذمہ دار ہیں :حماس

IQNA

عرب ممالك مسلسل غزہ محاصرہ كے ذمہ دار ہیں :حماس

بين الاقوامی گروپ: حماس نے كہا ہے كہ غزہ محاصرے كے نتيجے میں پيدا ہونے والی صورت حال كے ذمہ دارعرب حكام ہیں۔ اس نے عرب ممالك سربراہوں سے اپيل كی ہے كہ وہ بيت المقدس میں اسرائيل كے غير قانونی اقدامات كو ركوانے كے لئے نئی كوششوں كا آغاز كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ' ايكنا" نے خبررساں ادارے " Ma,an" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حماس كے ترجمان " فوزی برہوم" نے كہا كہ اس محاصرے كی وجہ سے ہر روز فلسطينی لقمہ اجل بن رہے ہیں جبكہ عرب ممالك بڑے اطمئنان سے فلسطينيوں كے رنج وغم كا تماشا ديكھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ غزہ كے لوگوں كے قتل عام پر اب تك عرب حكام كا رد عمل برائے نام تھا۔ بعض عرب ممالك میں اب بھی اسرائيل كا جھنڈا لہرا رہا ہے جبكہ غزہ ابھی اسرائيل كے محاصرے میں ہے۔ برہوم نے كہا كہ مجھے تعجب ہے كہ غزہ محاصرے كو ختم كرنے كے سلسلے میں قطر، كويت، مصر اور سعودی عرب میں منعقدہ نشستیں كيوں ناكام رہیں۔ حماس كے ترجمان نے كہا كہ يقيناً غزہ كا محاصرہ اسرائيل اور امريكہ كی طرف سے ہے ليكن اس كے خاتمے كے لیے عرب ممالك كے فيصلوں كی ضرورت ہے۔ انہوں نے آخر میں تمام اسلامی اور عرب ممالك سے اپيل كی كہ وہ دو سالوں سے جاری غزہ كے محاصرے كے خاتمے كے لیے بنيادی اور عملی اقدامات كریں۔
400136