"عورت قرآن كی نظر میں" كے عنوان سے افغانستان میں سيمينار كا انعقاد

IQNA

"عورت قرآن كی نظر میں" كے عنوان سے افغانستان میں سيمينار كا انعقاد

اعزازی گروپ/محمودبابائی سواسری: افغانستان كے دارالحكومت كابل میں " عورت قرآن كی نظر میں " كے موضوع پر آج ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی وزارت برای امور خواتين اور شہيد اسماعيل فاؤنڈيشن كی دعوت پر ايرانی خواتين كا ايك وفد اس دو روزہ سيمينار میں شركت كرنے كے لئے ۴ مئی ۲۰۰۹ء كو افغانستان كے دارالحكومت كابل پہچنا ہے۔ ايرانی خواتين كا یہ وفد كابل میں افغانستان كے صدر " حامد كرزئی" نائب صدر ''محمد كريم خليلی اور وزير برای امور خواتين " حسن بانو غضنفر" سے ملاقات كرے گا۔
ياد رہے كہ " عورت قرآن كی نظر میں " كے عنوان سے دو روزہ سيمينار آج كابل میں شروع ہو رہا ہے اور اس سيمينار میں ايرانی، انڈين، تاجيكی اور افغانی خواتين شركت كر رہی ہیں۔
400060