اسلام كا دہشت گردی كے ساتھ كسی قسم كا تعلق نہیں ہے

IQNA

اسلام كا دہشت گردی كے ساتھ كسی قسم كا تعلق نہیں ہے

سياسی وسماجی گروپ: شام كی نائب صدر " نجاح العطار" نے موجودہ دور میں اسلام مخالف غلط پراپيگنڈوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كا دہشت گردی كے ساتھ كوئی تعلق نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " نجاح العطار" نے كنیڈا میں يونيورسٹی كے طلباء سے ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے مختلف اقوام كے درميان گفتگو اور مكالمات كو وقت كی اہم ضرورت قرار ديا۔ انہوں نے كہا كہ باہمی گفتگو كے ذريعے ہی مختلف تہذيبوں كو پہچاننے كے مواقع ميسر ہوتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ دور میں اسلام اور مسلمانوں كی اہانتوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ اہانتیں اسلام كے بارے میں غلط تصورات كی وجہ سے ہیں حالانكہ اسلام بھلائی اور عدل و انصاف كا دين ہے۔ مسلمان اسلامی تعليمات پر عمل كرتے ہوئے دوسرے اديان كے پيروكاروں سے اچھے مراسم كے قائل ہیں اور ديگر اديان اور اقوام كے عقائد اور ثقافت كا احترام كرتے ہیں۔
400369