ھمبورگ كے اسلامی مركز میں حضرت زہراء (س) كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

IQNA

ھمبورگ كے اسلامی مركز میں حضرت زہراء (س) كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

اعزازی گروپ/ الہام ترنيان: ۷ مئی ۲۰۰۹ء كو حضرت زہراء (س) كی شہادت كی مناسبت سے ہمبورگ كے اسلامی مركز میں مجلس عزا منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے ہمبورگ كے اسلامی مركز كی ويب سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حضرت زہراء (س) كی شہادت كی مناسبت سے اس اسلامی مركز میں مجلس عزا منعقد ہو گی۔ ہمبورگ میں مجلس عزاداری كا یہ پروگرام شام پونے آٹھ بجے شروع ہو گا اور رات ۹ بجے تك جاری رہے گا۔ ہمبورگ كے اسلامی مركز نے اپنی ويب سائیٹ پر اشتہار كے ذريعے اس میں مقيم شيعوں كو اس مجلس میں شركت كی دعوت دی ہے۔
400392