كابل میں الازہر يونيورسٹی كے شعبے كا افتتاح

IQNA

كابل میں الازہر يونيورسٹی كے شعبے كا افتتاح

ثقافتی و سماجی گروپ: گزشتہ روز افغانستان كے دارالحكومت كابل میں آزمائشی طور پر الازہر يونيورسٹی كے شعبے كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق الازہر يونيورسٹی كے نمائندہ شيخ " محمد درويش" نے كابل میں مصری اساتذہ كی تدريس كی اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ آگے چل كر اس كے بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز كابل میں الازہر يونيورسٹی كے جديد شعبے كے افتتاح كے موقع پر گفتگو كرتے ہوئے كہی۔ اس تقريب میں افغانستان كی وزارت تعليم كے نمائندے نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ افغانستان كے بحرانی حالات میں یہ بہت بڑی پيشرفت ہے۔ الازہر يونيورسٹی كے چانسلر " سيد محمد طنطاوی" نے اس اقدام كو افغانستان اور مصر كا پہلا مشتركہ مذہبی پروگرام قرار ديا ہے اور اميد ظاہر كی كہ مصر آئندہ چند سالوں میں افغانستان میں اسلامی تعليمات كے خلاء كو پر كر دے گا۔
401025