بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق اس دينی اجتماعاتی مركز كی افتتاحی تقريب میں حزب اللہ لبنان كے نمائندہ " محمد يزبك"، ايرانی صدر كے مشير حجت الاسلام والمسلمين سيد " احمد موسوی"، دمشق میں ايرانی سفير اور لبنان كے كچھ علماء نے شركت كی۔ ايرانی صدر كے مشير نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اپنی سرزمين كے دفاع كے لئے جہاد كی ضرورت سے انكار نہیں كيا جا سكتا اور جہاد كے ذريعے ہی كاميابی ممكن ہے۔ محمد يزبك نے بھی اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ لبنان اور مشرق وسطی میں اسرائيلی جارحيت كے ساتھ مقابلے كے لئے پائيدار جہاد ضروری ہے۔
401162