بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر احمدی نژاد نے مختلف دھڑوں سےتعلق ركھنے والے فلسطينيوں كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا كہ فلسطينيوں كی مقاومت جاری رہنا چاہیے اور اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ اسرائيل كے حاميوں پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے اسرائيل اور اس كے حاميوں كی سياست كودنيا كی ناكام ترين سياست شمار كيا ہے۔ جناب احمدی نژاد نے مسئلہ فلسطين كو دنيا كا اہم ترين اور پيچيدہ ترين مسئلہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ ملت فلسطين كی كاميابی اور دشمنوں كی شكست كے دن دور نہیں ہیں۔ فلسطينيوں نے بھی اس ملاقات میں اظہار خيال كرتے ہوئے اسرائيل اور امريكہ كے ساتھ مقابلے كے لئے مشتركہ محاذ كی ضرورت پر زور ديا۔
401009