بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے ۶ مئی ۲۰۰۹ء كو قم میں اپنے فقہ كے درس خارج كی ابتداء میں كہا كہ اگر تنقيد تعميری نہ ہو اور احترام كی حدود سے باہر نكل جائے تو نہ صرف مفيد نہیں ہے بلكہ مشكلات میں اضافہ كا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے كہا كہ تنقيد میں فساد كا عنصر نہیں ہونا چاہیے تاہم تعميری تنقيد امربہ معروف اور نہی از منكر كا حصہ ہے۔ انہوں نے حضرت زہراء (س) كی شہادت كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے تاكيد كی كہ ہمیں حضرت زہراء (س) كی عزاداری كو بھرپور انداز میں منانا چاہیے۔
400954