دنيا میں اہل بيت ورلڈ اسمبلی كے ممبرممالك كی تعداد ۱۱۴ ہے

IQNA

دنيا میں اہل بيت ورلڈ اسمبلی كے ممبرممالك كی تعداد ۱۱۴ ہے

اعزازی گروپ/ محمودبابائی سواسری: اہل بيت ورلڈ اسمبلی ( مجمع جہانی اہل بيت (ع)) كے سربراہ نے خبر دی ہے كہ اس وقت دنيا كے ۱۱۴ ممالك اہل بيت ورلڈ اسمبلی كے ممبر ہیں جن میں سے اكثر مشہور ممالك ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اہل بيت ورلڈ اسمبلی (ع) كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين " اختری" نے كہا ہے كہ دنيا كے ۱۱۴ممالك اس مجمع كے ممبر ہیں ۔ انہوں نے كہا كہ یہ مجمع دنيا میں اہل تشيع كے درميان قيام وحدت كے لئے كام كرتا ہے۔ حجت الاسلام والمسلمين اختری نے كہا كہ ہر شيعہ كو اپنے مكتب كا دفاع كرنا چاہیے كيونكہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد دشمنوں نے شيعيت كو مٹانے كے لئے بہت سرمایہ كاری كی ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس وقت اس مجمع سے وابستہ ۲۵۰۰ مبلغ ايران سے باہر تبليغ میں مصروف ہیں۔
400134