كابل میں افغانستان كے علماء كا مشاورتی اجلاس

IQNA

كابل میں افغانستان كے علماء كا مشاورتی اجلاس

ثقافتی وسماجی گروپ: ۶مئی ۲۰۰۹ء كو افغانستان كے دارالحكومت كابل میں افغانستان كے شيعہ سنی علماء كا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں علماء سے مربوط اہم مسائل كہ جن پر توجہ نہیں دی جاتی، پر تبادلہ خيال ہوا۔ اس اجلاس میں شريك افغانستان كے نامور عالم دين مولوی " سعيد الرحمن" نے اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد جھوٹے اور بے بنياد فتووں كا سد باب اور ديگر اہم امور پر مشورہ كرنا بتلايا ہے۔
401017