ملائيشيا میں غزہ كے لئے امداد كی جمع آوری

IQNA

ملائيشيا میں غزہ كے لئے امداد كی جمع آوری

ثقافتی وسماجی گروپ: ملائيشيا كی انجمن " صلح فلسطين" نے اس ملك سے غزہ كے مظلوموں كے لئے امدادی سامان اكٹھا كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ' ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۳لاكھ ۸۲ ہزار امريكی ڈالر ماليت كی یہ امداد غزہ كی تعمير نو اور اس علاقے كے مكينوں كی امداد كے لئے جمع كی گئی ہے۔ انجمن صلح فلسطين كے سربراہ" عبداللہ زايك عبدالرحمان" نے اس امداد كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ رواں ماہ كے اختتام پر یہ امداد ملائيشيا كی وزارت خارجہ كے توسط سے غزہ بھيج دی جائے گی۔ انہوں نے آخر میں اميد ظاہر كی كہ ملائيشيا كی عوام مظلوم فلسطينيوں كی اس سے زيادہ مدد كریں گے۔
402001