بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كرمانشاہ كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين " مصطفی علما" نے گزشتہ نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے تاكيد كی كہ لوگوں كو چاہیے كہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں قومی بيداری كا ثبوت ديتے ہوئے بھرپور شركت كریں كيونكہ دشمن ان انتخابات میں دھاندلی كا پروپيگنڈہ كر كے ايران كی ڈيموكريسی كی نفی كرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ملكی اور بين الاقوامی سطح پر انتخابات كی اہميت بہت زيادہ ہے اور ملت ايران نے گزشتہ ۳۰ سالوں میں انتخابات میں بھرپور شركت كر كے دشمن كی سازشوں كو ناكام بنايا ہے۔ انہوں نے حضرت فاطمہ (س) كی شہادت كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايرانی خواتين كو حضرت فاطمہ (س) كی سيرت پرچلنا چاہیے كيونكہ حضرت فاطمہ (س) پوری دنيا كی خواتين كے لئے نمونہ ہیں۔
401835