بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے جمہوریہ آذربائيجان كی خبررساں ايجنسی "ترند" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے بادشاہ " ملك عبداللہ" نے دنيائے كيتھولك كے مذہبی سربراہ پاپ بنڈيكٹ كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا كہ مسئلہ قدس دنيائے اسلام اور مسيحيت كی توجہ كا مركزہے اور یہ مسئلہ اديان آسمانی كے پيروكاروں كا مشتركہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اردن مسلمانوں اور مسيحيوں كے درميان گفتگو كا حامی ہے۔ انہوں نے كہا كہ قدس كی مشكلات مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان باہمی گفتگو كے ذريعے حل ہونی چاہئیں اور ملت فلسطين كی آزادی كے لئے مسلمانوں اور عيسائيوں كو مل كر كوششیں كرنی چائیں۔
ياد رہے كہ دنيائے كيتھولك كے مذہبی پيشوا ۸مئی ۲۰۰۹ء كو اردن كے دورے پر امان پہنچے ہیں۔
402247