بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ابراہيم امين السيد نے كہا كہ ۳۳ روزہ جنگ میں فقط جنگی كاميابی نہیں ہوئی بلكہ مشرق وسطی میں امريكی منصوبوں پر بھی كاميابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ۳۳ روزہ جنگ نے اسرائيل كی فوجی طاقت كو نابود كر كے ركھ ديا اور اسرائيل كو اپنی تمام تر فوجی طاقت كے باوجود اس جنگ میں شكست ہوئی۔ ابراہيم امين السيد نے آخر میں اس عزم كا اظہار كيا كہ عنقريب مشرق وسطی صہيونزم كے وجود سے پاك ہو جائے گا۔
403387